سوات ،شل ہنڈ دیولئی میں اندھی گولی لگنے سے راہ چلتا معمر شخص جاں بحق

بدھ 17 اپریل 2024 22:09

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شل ہنڈ دیولئی میں اندھی گولی لگنے سے راہ چلتا معمر شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول کو سر پر 12بور کے چھرے لگے ہیں جو کسی شکاری کی فائرنگ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ پولیس نے متعدد افراد کو شک کی بناپر حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی عزیز خان کے مطابق گشتہ روز ستر سالہ حبیب اللہ اپنی بیٹی سکول ٹیچر کو سکول لے جارہاتھا کہ راستے میں اس کے سرپر چھر ے لگے اور موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول کے سرپر 12بورکے تین چھرے لگے ہیں جو کسی شکارکی فائرنگ کا نتیجہ ہوسکتا ہے جس کی بناپر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور متعددافراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے ۔