Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر گجرات

بدھ 17 اپریل 2024 21:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی خالد اصغر گھرال اور اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں تندوروں کا اچانک دورہ کیا اور روٹی و نان کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔130مقامات پر انسپکشن کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 62افرادپر 1 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی ایم پی اے خالد اصغر گھرال نے کہا کہ تندور مالکان روٹی و نان کی ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں ، شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات