ج*سکھر،سول اسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

Gسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) سول اسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف ، مریضوں کچن بوائے کو کھانا واپس کردیا ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے سرکاری اسپتال سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (سول اسپتال) میں زیر علاج مریضوں و تیماداروں کو ملنا والا کھانا انتہائی غیر معیاری و غیر مناسب فراہم کئے جانے لگا ہے گذشتہ روز کھانا ٹینڈر ٹھیکیدار کی جانب سے بروز بدھ مریضوں کو دیئے جانے والے کھانا لسٹ میں چکن قورمہ دیکھایا گیا تھا تاہم مریضوں کو چکن قورمہ تو دور کی بات قورمے کی جگہ انہیں پانی کی طرح شواربہ دیا گیا اور چکن بوٹی برائے نام دیکھائی دی مریضوں نے احتجاجاً فراہم کردہ کھانا کچن بوائے کو واپس کردیا اور باہر قائم کردہ ریسٹورنٹ و ہوٹلوں سے کھانا منگوا کر کھایا دوسری جانب مریضوں کو غیر معیاری و غیر مناسب کھانا فراہم کرنے پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سول اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور انکے تیماداروں کو اچھے و معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :