سندھ کابینہ کی تشکیل کے دوسرے مرحلے میں بھی بدین نظرانداز،کسی منتخب نمائندے کووزارت نہیں دی گئی

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سندھ کابینہ کی تشکیل کے دوسرے مرحلے میں بھی ضلع بدین کونظراندازکردیاگیااورکسی بھی منتخب نمائندے کووزارت نہیں دی گئی جس پرسیاسی حلقے حیران ہیں ضلع بدین میں مرزاگروپ کی صورت میں مضبوط پی پی مخالف گروپ جی ڈی اے میں شامل ہے حالیہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی نے ضلع بدین سے کلین سویپ کیاہے اورجی ڈی اے کے تمام امیدوارشکست کھاگے تھے سیاسی حلقے توقع ظاہرکررہے تھے کہ شاندارکامیابی پرپاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے سندھ کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں ہی ضلع بدین کوحصہ دیاجائے گااوراس ضمن میں ایم پی اے وسابق صوبای وزیرمحمداسماعیل راہوکانام صوبای وزیرکے لیے زیرگردش تھاتاہم پہلے مرحلے میں نظراندازاسماعیل راہوسمیت کسی بھی منتخب ایم پی اے کو دوسرے مرحلے میں بھی وزارت نہیں دی گی جس پرپاکستان پیلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے پانچوں منتخب ارکان سندھ اسمبلی کے علاوہ پارٹی کے ضلعی عہدیداراورکارکن بھی مایوس دکھای دے رہے ہیں جبکہ سیاسی حلقے ضلع بدین جیسے مظبوط پی پی پی مخالف گڑھ سے کسی پارٹی نماندے کوبطوروزیرشامل نہ کرنے پرحیرانی کااظہارکررہے ہیں ان حلقوں کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے ضلع بدین کونظراندازکرنے کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے اوراس سے پی پی کارکنوں کامورال ڈائون ہوگیاہے ۔