جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام پشین میں ہونیوالے جلسے میں قلات کی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ،آغا فضل الرحمان شاہ

بدھ 17 اپریل 2024 23:00

& قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام پشین میں ہونیوالے عظیم الشان جلسہ بعنوان ''عوامی اسمبلی'' 20 اپریل بروز ہفتہ بمقام پشین کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں، جمعیت علماء اسلام ضلع قلات کے جاری بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام قلات تحصیل جماعتوں کے لیے اہم ہدایت جاری، آغا فضل الرحمان شاہ امیر جمعیت علماء اسلام ضلع قلات نے قلات کے ماتحت تحصیلوں کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ عظیم الشان جلسہ بعنوان ''عوامی اسمبلی'' 20 اپریل بروز ہفتہ بمقام پشین منعقد ہو رہا ہے جس میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے تحصیل جماعتیں فورا اپنی اجلاس بلائیں اور جلسے میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے تیاری کریں۔