بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ،ٹاپ سیڈڈ مارشل گرانولرز اور ہوراشیوزیبالوس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 18 اپریل 2024 10:30

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ٹاپ سیڈڈ مارشل گرانولرز اور ہوراشیوزیبالوس نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ڈینیئل رنکن یاگی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اوریول روکا بٹالا پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 71 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ڈینیئل رنکن یاگی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اوریول روکا بٹالا پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو 3-6،7-5 اور 2-10سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ \932

متعلقہ عنوان :