دیپیکا پڈوکون کی ایکشن تھرلر فلم’ ’سنگھم آگین‘‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل

جمعرات 18 اپریل 2024 10:35

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایکشن تھرلر فلم ’سنگھم آگین‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل ہوگئی۔اداکارہ کو روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے سیٹ پر پولیس یونیفارم میں شوٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایکشن تھرلر ’سنگھم اگین‘ کی مرکزی کاسٹ میں دیپیکا کے علاوہ اجے دیوگن، رنویر سنگھ، اکشے کمار اور کرینہ کپور بھی شامل ہیں۔اداکارہ کی تصویر دیکھ کر مداح جہاں خوش ہیں وہیں حیران ہیں کہ حاملہ ہونے کے باوجود اداکارہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا نے فروری میں مداحوں کو خبر دی تھی کہ ستمبر میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :