اسرائیلی حملے کا خدشہ، پاسداران انقلاب اورحزب اللہ کے ارکان کی شام سے منتقلی
جمعرات 18 اپریل 2024 11:35
(جاری ہے)
رپورٹ میں فوجی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شام میں ایران سے منسلک تنصیبات اسرائیلی فضائی حملوں کا سب سے زیادہ ممکنہ اہداف ہو سکتی ہیں اور اسرائیل ان کو نشانہ بنا کر ایران کے ساتھ براہ راست تصادم سے گریز کر سکتا ہے۔
اگرچہ امریکا اور دیگر یورپی ممالک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی نہ کرے اور اس کے بجائے مطمئن ہو کہ وہ ایرانی حملے کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا اور اپنے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا ۔ اسرائیلی حکام نے ابھی تک ممکنہ جوابی کارروائی کی نوعیت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن مبینہ طور پر اپنے امریکی اور یورپی شراکت داروں کو یقین دلایا ہے کہ اس ردعمل سے ان کی سلامتی کو خطرہ نہیں ہوگا اور ممکنہ طور پر اس کا دائرہ محدود ہوگا۔دوسری جانب ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے جوابی حملے سے باز رہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات کے خلاف سب سے چھوٹی کارروائی کی صورت میں بھی یقینی طور پر اس کے تمام ذمہ داروں کو سخت، وسیع اور دردناک جواب دیا جائے گا ۔ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا توایران اسرائیل کی سرزمین پر بڑا حملہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گا اور اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت کی تو امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا ۔ دریں اثنا اقوام متحدہ نے تازہ ترین کشیدگی کے درمیان مشرق وسطیٰ میں ایک دوسرے پر الزام تراشی پر مبنی بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ نیو عرب کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ممکنہ اسرائیلی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر اپنی متعدد جوہری تنصیبات کو بند کر دیا ہے اور عملہ کو وہاں سے نکال لیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.