فیصل آباد، تا جر کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کر د یا گیا، پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ملزما ن کی تلا ش شروع کر دی

جمعرات 18 اپریل 2024 11:50

فیصل آباد، تا جر کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کر د یا گیا، پولیس نے ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) فیصل آباد یا رن ما رکیٹ کے تا جر کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کر د یا گیا، پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ملزما ن کی تلا ش شروع کر دی،تفصیلات کو بتا یا گیا ہے کہ غلا م محمد آبا د گلراز چوک کا رہا ئشی نصراللہ انصا ری کارخانہ بازار یا رن ما رکیٹ میں دھا گے اور کپڑے کا کا روبا ر کر تا تھا، گز شتہ رو زما رکیٹ میں مو جو د تھا ایک نا معلو م نمبر سے فو ن آیا،وہ فو ن سننے با ہر گیا تو وا پس نہیں آیا، گزشتہ رات اہل خانہ کو ٹا ندلیا نوا لہ کے علا قہ سے اطلاع ملی کہ نصراللہ کی نعش ملی، جس پر ورثاء نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے نعش کو تحویل لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزما ن کی تلا ش شروع کر دی، ورثاء کا کہنا کہ گھر سے نصراللہمارکیٹ کا م کے سلسلہ میں گیا تھا، وا پس نہیں آیا نصراللہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے،

متعلقہ عنوان :