جگ ہنسائی سے بچا جائے ، سعد رفیق کا ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

ملک میں اگلے چند روز غیر معمولی بارشوں کی پیشگی اطلاعات ہیں،اللہ کریم پاکستان کو حفظ و امان میں رکھیں

جمعرات 18 اپریل 2024 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کو فائدہ نہیں ہوا،جگ ہنسائی سے بچا جائے ،سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان طوفانی بارشوں کی زد میں ہے،پورے ملک میں اگلے چند روز میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگی اطلاعات ہیں،اللہ کریم پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں ۔