گندم خریداری مہم،محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کا متعلقہ افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر نے کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2024 12:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن نے آئندہ ہفتے شروع ہونے والی گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان نے بتایاکہ ویٹ پروکیورمنٹ کیمپین کے دوران گندم کے تمام خریداری مراکز اتوار کوہفتہ وار تعطیل کے باوجود بھی کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں 5لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی خریداری کا ہدف پوراکرنے کے لئے تمام شہروں میں خریداری مراکز قائم کرکے وہاں ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں 3900 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے گندم کی خریداری کے سلسلے میں ترتیب دی گئی پالیسی پر عملدرآمدکویقینی بنایا جائے گاجبکہ اس سلسلہ میں شفافیت کویقینی بنانے کے لئے ضلعی،تحصیل اور سینٹر کمیٹیوں کو فعال رکھنے کے علاوہ مؤثر مانیٹرنگ کے لئے دیگر ذرائع بھی استعمال کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :