بدر شہباز وڑائچ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وزیراعظم نے بدرشہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز کی وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز میڈیا کوآرڈینیٹر کے ساتھ سرکاری امور کو چلانے میں مکمل تعاون کریں۔ واضح رہے کہ بدر شہباز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں اور وہ گزشتہ حکومت میں وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔\932