سکیورٹی اداروں پر تنقید کرنے والے اپنا قبلہ در ست کریں‘ سنی علما کونسل

افواج پاکستان کے جوان جس طرح دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے سو شل میڈ یا پر اداروں کیخلا ف زہر اگلنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے‘مولانا حافظ حسین احمد

جمعرات 18 اپریل 2024 12:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں پر تنقید کرنے والے اپنا قبلہ در ست کریں،افواج پاکستان کے جوان جس طرح دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے،سو شل میڈ یا پر اداروں کیخلا ف زہر اگلنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے جس طرح دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے،ملکی اداروں پر تنقید کرنے والے اور مذاق اڑانے والے اپنا قبلہ در ست کریں۔انہوں نے کہاکہ پاک افواج کے افسران اور جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں جس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پاک افواج نے حالیہ دنوں میں دہشتگردوں کو بھرپور جواب دے کر ثابت کر دیا ہے ہم اپنے ملک کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔