پتوکی، تین کس ملزمان 16سالہ لڑکی اغوا کرکے فرارپولیس نے مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 18 اپریل 2024 12:54

پتوکی، تین کس ملزمان 16سالہ لڑکی اغوا کرکے فرارپولیس نے مقدمہ درج کرلیا
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) تین کس ملزمان 16سالہ لڑکی اغوا کرکے فرار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا پولیس تاحال ملزمان کے قبضہ سے لڑکی بازیاب کروانے میں ناکام شہری کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی کے علاقہ دیناناتھ کے رہائشی جاوید مسیح کی بیٹی نیہا بی بی گھر سے کھانا لیکر ارشد کے بھٹہ پر جارہی تھی کہ قبرستان کے قریب گھات لگائے بیٹھے 3کس ملزمان 16سالہ لڑکی کو اغوا کرکے رکشہ میں بٹھاکر موقع سے فرار ہوگئے مغویہ کے والد جاوید کی مدعیت میں ملزم امجدمعہ دو کس نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس مغویہ لڑکی کو برآمدگی کروانے میں ناکام شہری نے آئی جی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :