پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس،22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا، ”پلاسٹک کو ناں“ مہم کا آغاز ہو گا، پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں گے
فیصل علوی جمعرات 18 اپریل 2024 13:11
(جاری ہے)
مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں بھی پلاسٹک اشیا اور برتنوں کواستعمال نہ کریں۔
عوام خود کو کینسر سے بچانے کیلئے پلاسٹک بیگ استعمال نہ کریں۔پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ ماحول کو بہتر بنانا ہم سب کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔طالب علموں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز اور تربیتی ورکشاپس ہوں گی جس میں انسانی صحت کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائدکر دی گئی تھی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیزکو مراسلہ جاری کردیاگیا تھا۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے سکولوں میں پودے لگائے جائیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا اب پلاسٹک بیگز میں سامان نہیں لاسکیں گے جب کہ کینٹین،کیفے ٹیریا میں بھی شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔مراسلے میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ پودے سکول کی چار دیواری کے ساتھ لگائے جائیں۔پلے گراونڈز کی خوبصورتی کو خراب کئے بغیر میواکی فارسٹ بھی بنایا جائے۔کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مختلف رنگوں کے کوڑا دان نصب کئے جائیں۔ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کی پابند ہونگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.