Live Updates

سانگلہ ہل پنجاب اسمبلی کے رکن بیرسٹر سلطان طارق باجوہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا،سہولیات کا جائزہ لیا

وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2024 15:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی کے رکن بیرسٹر سلطان طارق باجوہ نے مقامی ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا،ہسپتال دستیاب سہولیات اور ہسپتال کے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا،مریضوں کی عیادت کی،ہسپتال انتظامیہ اور عوامی مسائل دریافت کئے،اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل،ہیلتھ کونسل کے ممبران چوہدری امتیاز احمد کاہلوں اور میاں طاہر رفیق بھی ان کے ہمراہ تھے،بیرسٹر سلطان طارق باجوہ نے ایمرجنسی وارڈ، صحت کارڈ سینٹر، ایکسرے روم، ڈائیلسسز سینٹر سمیت دیگر وارڈ کا وزٹ کیا، ایم ایس ڈاکٹر خواجہ محمد علی و دیگرنے ہسپتال میں دی جانیوالی سہولیات اور مسائل بارے بریف کیا سلنان طارق باجوہ نے فری ادویات، ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانے، حاضری کو یقینی بنانے کی ہدیات جاری کیں،اس موقعہ پر بیرسٹر سلطان طارق باجوہ ایم پی اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر شروع کیا ہے، حکومت پنجاب صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،نظام صحت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے نظام صحت کی بہتری کے روڈ میپ پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات