لندن،انگلش پریمیئرلیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، لیگ میں 20اپریل کو مزید 2میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعرات 18 اپریل 2024 15:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، ای پی ایل میں 20اپریل مزید2میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ لیوٹن ٹائون اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلا جائے گا۔ برینٹ فورڈ کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 8 میچز میں فتح جبکہ 17میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔

برینٹ فورڈ کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 32 پوائنٹس کے ساتھ 15 ویں نمبر پر ہے۔اسی طرح لیوٹن ٹائون کی ٹیم بھی 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 6 میچز میں کامیابی جبکہ 20 میچز میں شکست ہوئی ،یوں لیوٹن ٹائون کی ٹیم 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 18 ویں نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں شیفیلڈیونائیٹڈ اور برنلے ایورٹن کی ٹیمیں برامل لین شیفیلڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ۔

برنلے کی ٹیم 33 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 4 میچز میں فتح جبکہ 21میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔ برنلے کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 20 پوائنٹس کے ساتھ 19 ویں نمبر پر ہے۔اسی طرح شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیم 32 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 3 میچز میں کامیابی جبکہ 22 میچز میں شکست ہوئی ،یوں شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے 20 ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے،آرسنل اور لیورپول کی ٹیمیں 71،71 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔\932

متعلقہ عنوان :