شہریوں سے رشوت طلب کرنے پرتھانہ غلہ منڈی،چوکی بائی پاس پر تعینات وائرلیس آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار کر لیا ، ڈی پی او

جمعرات 18 اپریل 2024 16:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) تھانہ غلہ منڈی چوکی بائی پاس پر تعینات وائرلیس آپریٹر فرخ ارشاد جو اپنے آپ کو چوکی غلہ منڈی کا انچارج بتا کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرکے رشوت وصول کر رہا تھا شہریوں کی شکایت پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رانا افتخار احمد کو ہدایت جاری کی کہ اختیارات سے تجاوز کرنے، شہریوں کو بلاوجہ تنگ کر نےاور رشوت وصول کرنے والے وائرلیس آپریٹر کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں اس طرح کے معاشرتی ناسور جو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں شریف شہریوں کو تنگ کر نے یا ان سے رشوت طلب کرنے کی جرات کریں گےان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :