سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی

جمعرات 18 اپریل 2024 17:55

سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات عدالت میں پیش ہوئے، آئی جی جیل نے بیان دیا کہ حلیم عادل شیخ رہا ہوچکے ہیں۔

حلیم عادل شیخ اب جیل میں نہیں درخواست خارج کردی جائے۔ عدالت نے درخواست غیر موئثر ہونے پر نمٹادی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ان احکامات عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی جائے۔