کے ایم سی افسران کو ہر دور میں نشانہ بنایا گیا، انہیں بھی کراچی کا اہم افسر سمجھا جائے،محمد رضوان خان

جمعرات 18 اپریل 2024 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد رضوان خان نے کہا ہے کہ کے ایم سی افسران کو ہر دور میں نشانہ بنایا گیا۔ انہیں بھی کراچی کا اہم افسر سمجھا جائے۔ اسوقت ہمارے کے ایم سی کے افسران تذبذب کی کیفیت کا شکار ہیں ۔ تمام افسران کی حمایت کرتے ہیں ۔ یہ تصور ختم کریں کہ یہ ایم کیو ایم کا ہے اور یہ پی پی پی ، جماعت اسلامی یا آفاق احمد کا ہے یہ سب سرکاری افسر ہیں ۔

انکے میئر مرتضی وہاب ہیں ۔ افضل زیدی افسروں کے محافظ ہیں ۔ تعصب ، بائسٹ اورایک دوسرے کی بلا جواز مخالفت بند ہونی چاہئے۔ میئر کراچی کی ٹیم ہیں ۔ سیاست سے بالا تر ہو کر کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بات اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب و عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صدر منظر وارثی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ چیئرمین کووا نے کہا کہ جس کا بس چلتا ہے ہمیں لڑانے چلا آتا ہے۔

ایم کیو ایم کا ہے پی پی کا ہے یا کسی اور کا ہے نتیجہ یہ ہے کہ آج HRMجو خالص KMCکی پوسٹ ہے اس پر SCUGافسران قابض ہیں ۔ میئر کراچی سے کہتے ہیں کہ بیرسٹر ہیں اپنے اختیارات کو استعمال کریں ۔ کونسل Schdule of Establishment 1973کے ایم سی میں ضروری ترامیم کرکے اپنا شیڈول کونسل سے منظور کرائے۔ تاکہ کونسل افسران کے ایم سی کی پوسٹوں پر تعینات ہوسکیں ۔ یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ وسیم اختر نے عبداللہ مشتاق کو مرتضی وہاب کے دور میں بھی کئی افسران بغیر تعیناتی کے ریٹائرڈ ہوگئے۔

جو افسران دوران ڈیوٹی انتقال کرگئے انہیں کوئی پیکیج نہیں ملا۔ غوث اللہ بیگ، سلمان شاکر ، منیر علی ، عمران قدیر، عبدالحفیظ صدیقی ، عدنان قریشی ،اسحاق و دیگر کے لئے کبھی کوئی پیکیج نہیں دیا گیا نہ انکے بچے تقرر ہوئے۔ آفیسرز ایسوسی ایشن بھی فراڈی ہیں سیاست کرتی رہیں کسی کو کوئی ریلیف نہیں دلایا۔ ایسوسی ایشن کا دفتر کرپٹ لئیق احمد سے چھنوا دیا۔

جو کلرک کی پوسٹنگ پر بھی پیسے لیتا تھا۔ ڈاکٹر سیف الرحمان نے بھی افسران کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا۔ صرف اگرکرنٹ ہے تو میئر کراچی مرتضی وہاب میں ہے ہم گزارش کرتے ہیں کہ نفرتوں کی دیوار گرا کر سب افسران کے لئے تاریخی کام کریں ۔ تاریخی کام وہی کرسکتے ہیں انہوں نے ہی پنشنرز کی سنی اور وہ ہی فوت ہوجانے والے افسروں کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف اور کے ایم سی کے امیج ریسٹوریشن کے لئے ہر اول دستہ بنیں ہم انکے شانہ بشانہ ہیں ۔

منظر وارثی نے کہا کہ کے ڈی اے کو شجاعت حسین کی صورت میںبہترین افسر مل گیا۔ ایم ڈی اے میں بہت زیادتی ہو رہی ہے گزارش ہے کہ کراچی کے تمام سوک اداروں میں زیادتی بند کی جائے لسانیت کی جو لہر چل رہی ہے مقامی افراد کو منصب دے کر equationبیلنس کی جائے