لیسکو کی نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے200 ویں روز 4.75 ملین روپے سے زائد کی وصولی

جمعرات 18 اپریل 2024 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے200روز مکمل ہونے پر260نا دہندگان سے4.75ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 25نادہندگان سے0.80ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی48نادہندگان سے0.77ملین کی ریکوری کی گئی ہے۔

دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 12نادہندگان سے0.61ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی27ڈیفالٹرز سے0.27ملین کی ریکوری کی گئی، سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی21 نادہندگان سے0.33ملین ،سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی70نادہندگان سے0.48 ملین ، سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی35 نادہندگان سے 0.61ملین ، سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی22 نادہندگان سے0.88ملین کی ریکوری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ200روز سے جاری مہم کے دوران99933ڈیفالٹرز سے 2ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نادرن سرکل میں 14518نادہندگان سے423.56ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 12922نادہندگان سے670.95ملین کی ریکوری کی گئی، سینٹرل سرکل میں 11189نا دہندگان سے 379.89ملین اور سائوتھ سرکل میں 5867نادہندگان سے 158.85ملین کی ریکوری کی گئی، ننکانہ سرکل میں 8639نادہندگان سے 231.99ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11685نادہندگان سے423.32ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 15983نادہندگان سے 184.71 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19130نا دہندگان سے 394.90ملین کی ریکوری کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے لہذا ان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :