ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی زیرِ صدارت بلاک شناختی کارڈز بارے جائزہ اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2024 18:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ و چئیرمین ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی برائے قومی شناختی کارڈ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی سربراہی میں بلاک شناختی کارڈ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں غلط اندراج اوردیگر اسباب کے باعث بلاک ہونے والے شناختی کارڈز کا جائزہ لیا گیا اور تمام بلاک کارڈ ہولڈر نےدرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی ممبران زونل اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا سانگھڑ شاہنواز چاچڑ، پولیس افسران، حساس اداروں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے اور تمام کارڈ کولڈرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے بلاک کارڈ ہولڈرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جن افراد کے کارڈ بلاک ہیں انہیں چاہیئے کہ اعتراضات کے حل کے لئے مطلوبہ دستاویزات ساتھ لائیں تاکہ ان کے اعتراضات کو ختم کرکے ان کے قومی شناختی کارڈ کا اجرا کیا جاسکے۔