100 گرام روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 18 اپریل 2024 18:29

100 گرام  روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کےلئے 100 گرام روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے، تندور اور ہوٹل مالکان سمیت نان بائی شاپش کو سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ عام مارکیٹ میں گندم کا ریٹ انتہائی کم ہونے کے باعث سستی روٹی عوام کا حق ہے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے احکامات دیے ہیں۔بعدازاں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مہنگی روٹی فروخت کرنے والے 10افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔ اس کے علاوہ پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6ہوٹل بھی سربمہر کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :