ایس ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں ٹریفک پولیس افسران کی میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 18 اپریل 2024 18:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایس ایس پی ٹریفک طارق محمور خان کی سربراہی میں ٹریفک وارڈن آفس ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں جملہ ٹریفک سرکل ڈی ایس پیز، انسپکٹرز ٹریفک اور پولیس لائن ضلع ایبٹ آباد کے آر آئی پولیس لائن، لائن افسر پولیس لائن اور ڈسٹرک کنٹرول انچارج نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی ایم اے پریڈ کے دوران کیے جانے والے ٹریفک انتظامات، ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شروع کی جانے والی مختلف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ڈیوٹی انجام دیں اور کسی کے ساتھ بد اخلاقی کے ساتھ نہ پیش آئی،کہیں بھی ٹریفک کے حوالے سے کوئی مسئلہ پیش آئے وہاں متعلقہ انچارج فورا پہنچے اور مسئلہ کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ بسلسلہ سپیشل ڈیوٹی مورخہ 20 اپریل 2024 کو تمام ہیوی ٹرانسپورٹ تمام پوائنٹس پر صبح 3 بجے روک دینی ہے اور جب تک حکم نہ ہو کسی صورت نہیں چھوڑنی۔

متعلقہ عنوان :