صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں

سپیکر اورمہمانوں کی گیلری میں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، غیرملکی سفیر، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ شخصیات موجود رہیں

جمعرات 18 اپریل 2024 19:14

صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پرصدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں۔

(جاری ہے)

سپیکر اورمہمانوں کی گیلری میں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، غیرملکی سفیر، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ شخصیات موجود رہیں، اپوزیشن کے شدید شورشرابہ کے باعث غیرملکی سفیروں نے ہیڈفون لگاکرصدر مملکت کے خطاب کو توجہ سے سنا۔