دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات ،جہ بشارت ، میجر ریٹائرڈ طاہرصادق اورعمر سلطان کی ضمانت کنفرم

جمعرات 18 اپریل 2024 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق راجہ بشارت اور دیگر کے خلاف دہشتگری کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں عدالت نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر دونوں فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کرنے کے بعد راجہ بشارت ، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق اور عمر سلطان کی ضمانت کنفرم کر دی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق راجہ بشارت اور دیگر کے خلاف دہشتگری کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

دوران سماعت ضمانت قبل از گرفتاری پر دونوں فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے گئے عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیابعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئیعدالت کی جانب سے راجہ بشارت ، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق اور عمر سلطان کی ضمانت سابقہ مچلکوں پر کنفرم کر دی گئی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔