لیسکو نے 99933ڈیفالٹرز سے 2ارب 86کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی

مہم کی200ویں روز مزید260نا دہندگان سی4.75ملین روپے سے زائد کی وصولی کی گئی ‘ ترجمان

جمعرات 18 اپریل 2024 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے اور 200ویں روز مزید260نا دہندگان سی4.75ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ۔ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی25نادہندگان سی0.80ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی48نادہندگان سی0.77ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 12نادہندگان سی0.61ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی27ڈیفالٹرز سی0.27ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی21 نادہندگان سی0.33ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی70نادہندگان سی0.48 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی35نادہندگان سے 0.61ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی22نادہندگان سی0.88ملین کی ریکوری کی گئی۔200روز سے جاری مہم کے دوران99933ڈیفالٹرز سے 2ارب 86کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :