Live Updates

لاہور کے صحافیوں کیلئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں‘ عظمی بخاری

ماضی میں ایک وزیر اعلیٰ نے پسند نہ پسند پر کچھ فیصلے کئے ‘ وزیر اطلاعات پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2024 19:47

لاہور کے صحافیوں کیلئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ لاہور کے صحافیوں کے لئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں۔صحافی کالونی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب سوسائٹی میرے دل کے قریب ہے،شہباز شریف جب اس سوسائٹی کی ڈیویلپمنٹ کررہے تھے تب میں پارلیمانی سیکرٹری کام کررہی تھی۔

(جاری ہے)

جہاں ہم اس سوسائٹی کو چھوڑ کر گئے یہ اس سے دس سال پیچھے چلے گئی ۔پانی کے مسائل کے حوالے سے واسا سے بات ہوئی ہے۔ لیسکو کے جو مسائل ہے اس پر بات چیت ہوئی ہے ۔اس سوسائٹی میں آپ کے لئے پارک بننے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دروازے آپ لئے کھلے ہمیشہ ہیں، ماضی میں ایک وزیر اعلیٰ نے پسند نہ پسند پر کچھ فیصلے کئے۔ انہوں نے کہا کہ کینال کی کراسنگ کا ایشو ہے اس کا پی سی ون کرواتے ہیں ، برج بننے سے صحافی کالونی کے ساتھ دوسری سوسائٹیز کے مسائل بھی حل ہوں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات