خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تیز رفتار کوچ خضدار کے علاقے زاوہ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس سوار 2 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی خضدار انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :