پنجاب میں 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن

کے حوالے سے صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کا بیان

جمعرات 18 اپریل 2024 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کرے گی،پارٹی تنظیمیں اور سابق ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں اتحادی جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی این اے 119اور 132،پی پی147,149,158اور164کے علاوہ پی پی 22,32,36,53,93اور 139میں ن لیگ کو مکمل سپورٹ کریگی ،راجہ پرویز اشرف نے مذید کہا کہ حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں کی پشت پر کھڑے ہیں،ضمنی الیکشن کے بعد اتحادی حکومت مذید کامیابیاں سمیٹے گی۔