ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ

چین کا نام نہاد خلائی پروگرام درحقیقت ایک فوجی پروگرام ہے، بل نیلسن

جمعرات 18 اپریل 2024 21:48

ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بل نیلسن نے بائیڈن انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ خلائی پروگرام کی آڑ میں چین کی فوج خلا میں موجود ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے بائیڈن کی انتظامیہ میں موجود قانون سازوں کو آگاہ کیا ہے کہ’چین نے خلا میں پچھلے 10 سالوں کے دوران بہت خفیہ انداز میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ چین کا نام نہاد خلائی پروگرام درحقیقت ایک فوجی پروگرام ہے۔بل نیلسن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین سے ویسے تو یہ توقع بھی ہے کہ اگر وہ چاند پر پہلے پہنچ گیا تو وہ کہے گا یہ ہمارا علاقہ ہے۔اٴْنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو چین سے پہلے دوبارہ چاند پر اترنا چاہیے۔ انہوں نے بل نیلسن نے کہا کہ چین نے چاند مشن پر بہت زیادہ پیسہ لگایا ہے اور ابھی وہ اپنے اس بجٹ میں مزید اضافہ بھی کرسکتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو مایوس نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :