گورنرسندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62 ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی ، امن اور خوشحالی میں افسران کا بڑا کردار ہوتا ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہی افسران کا بنیادی مقصد ہونا چاہئیے ، انہوں نے مزید کہا کہ اچھی نیت سے کام کیا جائے تو اللہ تعالٰی ساتھ دیتا ہے، اپنے منصب کے استعمال میں پاکستان کی عزت کا ضرور خیال رکھیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر معاشی دہشت گردی کے خلاف بھی برسرپیکار ہیں، ایس آئی ایف سی کا قیام قابل ستائش اقدام ہے، ایس آئی ایف سی کے ذریعہ ملک میں معاشی انقلاب آئے گا، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وطن کی سا لمیت ، استحکام کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیامیں پاکستان کے مثبت امیج کو ابھارناہماری اولین ذمہ داری ہے۔ بعد ازاں کورس کے شرکاء نے آئی ٹی مارکی کا بھی دورہ کیا۔