کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں انہوں نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کے فعال ہونے پر بریفنگ لی۔انہوں نے تبدیل کی جانے والی سٹریٹ لائٹس کی جیو ٹیگنگ کرنے کا حکم ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ سوا سال میں 6176 سٹریٹ لائٹس فعال اور 2986 نئی ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کی گئی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ہدایت کی کہ تاحال بند سٹریٹ لائٹس کو بھی فنکشنل بنانے اورآٹو میٹک سسٹم کو 100 فیصد لاگو کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے سب انجینئرز کو متحرک کیا جائے اور15 روز بعد دوبارہ میٹنگ کی جائے گی۔آئندہ اجلاس میں تفویض کردہ اہداف کی تکمیل یقینی ہونی چاہیئے۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو نے سٹریٹ لائٹس کے فعال ہونے کی رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :