لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر وکلاکو دلائل کی مہلت دیدی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز عقیل الرحمان اور ندیم عمار کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر وکلاکو دلائل کیلئے 18مئی تک مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عقیل الرحمان اور ندیم عمار پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور لا افسر کام کر رہے تھے ،ان کو سیاسی بنیادوں پر تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر ایف ائی اے لاہور میں تعینات کر دیا گیا ،تین سال مدت پوری ہونے کے بعد ایف آئی اے نے ان دونوں افسران کی خدمات پراسیکوشن کو واپس کر دیں ،پراسیکوشن نے دونوں افسران کو واپس جوائننگ نہ دینے پر معطل کر دیا،دونوں افسران غیر قانونی ایف آئی اے میں کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :