کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس

سکروٹنی کے بعد لاہور بورڈ کو 21 نجی اداروں کے پورٹلز اوپن کرکے طلبا کے داخلے بھیجنے کی اجازت دیدی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے درخواست گزار ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے بورڈ انتظامیہ کا درخواست گزار اداروں کے وزٹس، ریل ٹائم ویڈیوز اور کاغذات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے سکروٹنی کے بعد لاہور بورڈ کو 21 نجی اداروں کے پورٹلز اوپن کرکے طلبا کے داخلے بھیجنے کی اجازت دے دی۔ انھوں نے کہا کہ رجسٹریشن بھیجنے والے کسی امیدوار طالب علم یا طالبہ کا تدریسی سال ضائع نہیں ہونا چاہیئے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور بورڈانتظامیہ کو داخلے بھیجنے والے ادراوں کے پورٹل کھولنے کی بھی مشروط اجازت دے دی۔ کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ لاہور بورڈ آف گورنرز کے مسترد کردہ کیسز کو مسترد ہی رکھا جائیگا۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ بشری انصاری، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں اور رجسٹریشن و پورٹل انچارجز بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :