ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شرقپور شریف ڈاکٹر اویس احمد کا بنیادی مرکز صحت فتووالہ کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2024 22:04

شرقپورشریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شرقپور شریف ڈاکٹر اویس احمد نے بنیادی مرکز صحت فتووالہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر میڈیکل آفیسر فتووالہ ڈاکٹر محمد علی،فارمیسی ٹیکنیشن مبشر احمد اور دیگر اسٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شرقپور شریف ڈاکٹر اویس احمد نے بنیادی مرکز صحت فتووالہ کا مکمل معائنہ کیا اور سینئر نائب صدر جرنلسٹ پریس کلب شرقپور شریف ندیم اسلم اور ایمان علی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکز صحت کے تمام عملہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال اردگرد کے درجنوں دیہات جن میں تھابل،عیسن ، کوٹ نظام،چک 4 رسالہ، چک 5 ،چک 13، چک 14، چک 15، روڑہ کھرلاں،دینے والی، واندراں ، ٹھٹھی بھٹیاں، قریشیاں والا، جھنڈے والا، چول ڈھال، ٹھٹھی بھنگواں بھلیاں والی، مہادیوی اور مہاڑی والا کے ہزاروں افراد کے لیے اہم علاج گاہ کی حیثیت رکھتا ہے جن سے روزانہ درجنوں مریض اپنے علاج معالجہ کیلیے تشریف لاتے ہیں ایمرجنسی میں ڈلیوری کی سہولت 24 گھنٹے میسر ہے اور تمام ادویات مفت مہیا کی جاتی ہیں

متعلقہ عنوان :