وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی شراب اور اسلحہ کیس میں گواہان طلب

جمعرات 18 اپریل 2024 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی شراب اور اسلحہ کیس میں گواہان کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔