لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو سات دن تک فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

جمعرات 18 اپریل 2024 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیر فواد چوہدری کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے 36 کیسوں میں پولیس کو سات دن تک فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست 18 اپریل کو چیف جسٹس کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرنے کا حکم 18 اپریل سے شروع ہوگا۔ فواد چوہدری ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش ہونگے، فواد چوہدری 36 کیسوں میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرینگے، آئی جی پولیس نے فواد چوہدری کیخلاف درج 36 کیسوں کی رپورٹ پیش کی، عدالت نے ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس مناسب احکامات کیلئے درخواست چیف جسٹس روبرو پیش کرے، فواد چوہدری عبوری ضمانتوں میں ٹھیک 10 بجے ویڈیو لنک پر ماتحت عدالتوں میں پیش ہونگے۔