کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان

جمعرات 18 اپریل 2024 22:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں ریلوے روڈ پر سٹوڈنٹس سنوکر کلب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سپورٹس آفیسر عادل شاہ,امیر البحر و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروع موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے مربوط اقدامات اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :