ڈینگی وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئےڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں سے مچھروں کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، ڈینگی وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے ڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے اینڈرائیڈ بیس انڈور اور آئوٹ ڈور انسداد ڈینگی ایکٹویٹی کو تیز کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ سمیت تمام محکموں کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس سلسلہ میں غفلت، کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کیلئے دیئے گئے تمام موبائل سیٹ ایکٹیو ہونے چاہئیں اور ان ٹائم ایکٹویٹی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے اپنا فعال کردار ادا کریں اور سرکاری افسران دفاتر، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں وغیرہ میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :