سیالکوٹ،تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سائیکل سوار شخص جاں بحق

جمعرات 18 اپریل 2024 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پسرور کے علاقہ تلونڈی عنایت خان کے قریب سائیکل سوار منور کو تیز رفتار موٹر سائیکل سوارنے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں منور شدید زخمی ہو کرموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :