شہداء کے خون کا ہم سب پر قرض ہے ،فضل حکیم خان یوسفزئی

شہید پیسکو لائن مینوں نے ملک و قوم کی خدمت کیلئے اپنی جانوں کو قربان کر دیا ہے ،شہداء کو نہیں بھولیں گے ،وزیر جنگلات خیبرپختونخوا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہداء کے خون کا ہم سب پر قرض ہے کیونکہ شہید پیسکو لائن مینوں نے ملک و قوم کی خدمت کیلئے اپنی جانوں کو قربان کر دیا ہے ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولیں گے آئیں آج یوم شہداء لائن مین پیسکو کے موقع پر عہد کریں کہ وطن کے تمام شہدا کی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ انکی حرمت پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگے ۔

ان خیالات کا اظہار فضل حکیم خان یوسفزئی نے ودودیہ ہال سیدو شریف سوات میں یوم شہداء پیسکو لائن مین کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم پی اے آختر خان ایڈوکیٹ، سوات کے سیاسی و سماجی شخصیات اور واپڈا کے حکام و اہلکاروں سمیت شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی تھے تقریب میں شہداء کی یاد میں ان کی خدمات سے متعلق ڈاکومنٹری ویڈیوز دکھائی گئیںاور ان کے لواحقین کو یادگاری شیلڈ ز فی گئیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ آج کے دن کا مقصد واپڈا کے لائن مینوں کے نہ ختم ہونے والی قربانیوں کا دن ہے جن کو ہم عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔