جمعیت علماء اسلام آئین وقانوں کی حکمرانی کیلئے پارلیمنٹ کے اندر و باہر جنگ لڑ رہی ہے،حافظ حسین احمد

ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا، رہنماء جے یو آئی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام آئین وقانوں کی حکمرانی کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑ رہی ہے آئین پاکستان سے کوئی بلاتر نہیں ہے 20 اپریل کو بلوچستان کی سرزمین ضلع پشین میں ہونے والے عوامی اسمبلی کا جلسہ عام آہین وقانوں کو پاوں تلے روند نے والوں خلاف ریفنڈ م ثابت ہوگا ۔

یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پرجے یوآئی کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یوآئی کے رہنما حافظ خرم شہزاد ماما عبد الوحید حافظ زبیر احمد اور ظفر حسین احمد بھی موجود تھے جے یوآئی کے مرکزی رہنماء سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ہے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گاانہوں نے کہا کہ 20 اپریل کو جمعیت علمائے اسلام نااہل حکمرانوں کے خلاف بلوچستان کی سرزمین ضلع پشین سے تحریک کا آغاز کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جییوآئی نے ہمیشہ ملکی استحکام اور سالمیت کے لئے ہر محاذ پر جنگ لڑی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط اور ظالمانہ پالیسیوں کے باعث پاکستان عدم استحکام اور خراب معاشی حالات کی طرف گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان خیبر پختون خواہ اور صوبہ سندھ میں جییوآئی کی کامیابی کو شکست میں تبدیل کیا گیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جمعیت علمائ اسلام کو دیوار سے لگایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ جییوآئی نے ہردو میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں 20 اپریل کو ضلع پشین میں ہونے والے عوامی اسمبلی کا جلسہ عام بلوچستان کے تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام ثابت ہوگا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی دورہ بلوچستان سے مثبت نتائج برآمد ہونگے صوبہ بھر کے کارکنوں اور عوام سے عوامی اسمبلی کے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔