صوبے کے ہر علاقے ،ضلع میں بارشوں ،سیلاب سے عوام کو مشکلات ،مسائل کا سامنا ہے ، پشتو نخوا نیشنل عو امی پا ر ٹی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کی کارکردگی کو قابل مذمت اور قابل گرفت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس دو قومی صوبے کے ہر علاقے اور ضلع میں مسلسل بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے عوام کو گوناگو مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے اور کئی اضلاع میں راستے بند ہونے کی باعث عوام کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑھ رہا ہے جس طرح ضلع ہرنائی کے دونوں طرف کے راستے ہفتے سے زائد وقت تک بند ہے اسی طرح پشین میں ڈب خانزئی کے مقام پر راستہ بند ہے اور برشور تحصیل کی طرف جانے والے طور مرغہ پٴْل پر راستہ بند ہوچکا ہے جس سے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت معمولی طور پر بحال رکھا ہے لیکن وہ کسی بھی وقت کٹ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے صرف اخباری بیانات کی حد تک عوام کو تسلی دی جارہی ہے اور عملاً کوئی کام اور ریلیف نہیں ہورہا۔ بیان میں ضلع پشین کے بند خوشدل خان کو آنے والے سیلابی پانی کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں کیوسک پانی ضائع جارہا ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایریگیشن کوئی اقدام نہیں اٴْٹھا رہا جبکہ انتہائی کم فنڈ کے ذریعے ان سیلابی پانی کو بند خوشدل خان کی طرف واپس موڑا جاسکتا ہے لیکن اس سیلابی ریلے کی راستے کی بندش کی وجہ سے ڈب خانزئی، اسماعیل زئی، حمید آباد سمیت مختلف دیہات زیر آب آچکے ہیں اور راستہ بند ہونے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں دیہات کے عوام کو بدترین مشکلات درپیش ہے اور دوسری طرف لاکھوں کیوسک سیلابی پانی اور بارشوں کے تم جانے کے بعد صاف شفاف پانی ضائع ہو رہا ہے جو قابل افسوس اور قابل گرفت ہے۔

بیان میں صوبائی حکومت، پی ڈی ایم اے اور محکمہ ایریگیشن کے اعلیٰ حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضلع ہرنائی کے راستوں کو کھولیں اور ضلع پشین میں برشور، ڈب خانزئی کے راستے کھولنے اور لاکھوں کیوسک پانی بند خوشدل خان کی طرف اپنے روایتی راستے پر موڑنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :