کوئٹہ کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

جمعرات 18 اپریل 2024 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کوئٹہ کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کی شام 7بجکر 14منٹ پر کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جنکی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلے کی گہرائی زمین میں 58کلو میٹر تھی جبکہ اسکا مرکز کوئٹہ سی4کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :