کلر سیداں پولیس کی موثر کاروائی،شہریوں کو جھانسے سے گاڑی میں بیٹھا کر انکو لوٹنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کلر سیداں پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو جھانسے سے گاڑی میں بیٹھا کر انکو لوٹنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ،ملزم سے مسروقہ رقم01 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو جھانسے سے گاڑی میں بیٹھا کر انکو لوٹنے والے گینگ کے سرغنہ کاشف عرف کاشی کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسروقہ رقم01 لاکھ روپے برآمد ہوئے ،ملزم جھانسے سے خواتین کو اپنی گاڑی میں بیٹھاتے اور گن پوائنٹ پر ان سے سب کچھ چھین لیتے تھے،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سادہ لوح شہریوں کو انکے اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :