گوجرخان کے علاقہ میں کار لفٹر گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،جوابی فائرنگ پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) گوجرخان کے علاقہ میں کار لفٹر گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے 15 کال پر ائیر پورٹ کے علاقہ سے گاڑی چوری کی اطلاع ملنے پر فوری ناکہ بندی کی توملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہو گئے،ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کی گئی، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا،ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او گوجرخان اور پولیس ٹیم کو بہادری سے مقابلہ کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔