_مانجھی پور گھر میں آتشزدگی سامان جل کر خاکستر

جمعرات 18 اپریل 2024 22:35

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) گوٹھ اعظم خان کھوسہ نزد مہرعلی کھوسہ میں ایک بزگر کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر میں موجود سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا اطلاع ملنے کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ متاثرہ گاؤں نہیں پہنچا گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھایا آگ کے باعث متاثرہ خاندان بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں.ڈپٹی کمشنر صحبت پور نوٹس لے۔