ایبٹ آباد شہر اور مضافاتی علاقوں میں بارشیں، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

جمعہ 19 اپریل 2024 11:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ایبٹ آباد شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر ایاز خان کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی نگرانی میں حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی نگرانی میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں پی ایم اے روڈ، ایوب میڈیکل کمپلیکس، کالا پل مری روڈ، جب پل جھنگی شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد عارف خٹک کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ایبٹ آباد میں مختلف نالوں میں طغیانی ہے، بچوں کو گھر سے نکلنے نہ دیں اور غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :