متعدد ایئرلائنز نے ایرانی فضائی حدود سے اپنا رخ موڑ لیا

اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں،غیرملکی میڈیا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:14

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد متعدد غیر ملکی ایئرلائنز نے ایران کے فضائی حدود سے اپنی پروازوں کا رخ موڑ لیا جبکہ کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 19 اپریل کی شب 12 بجکر 30 منٹ پر اسرائیل نے ایران کے اصفہان ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے، رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں ایران نے اسرائیلی میزائل حملوں کا دعوی مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہوں نے اصفہان کی فضائی حدود سے تین ڈرونز مار گرائے ۔دھماکوں کے بعد ابتدائی طور پر ایران نے تہران، شیراز اور اصفہان ایئرپورٹس کی پروزایں معطل کردی تھیں، بعدازاں ان پابندیوں کو ہٹا دیا گیا تھا۔اس دوران کئی پروازوں نے ایران کے فضائی حدود سے اپنا رخ موڑ لیا تھا اور کئی پروازوں منسوخ ہوگئی تھیں، پروازیں منسوخ کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات کی پرواز اور فلائی دبئی بھی شامل تھی۔روم سے تہران جانے والی ایران ایئر کی پرواز کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کی طرف موڑ دیا گیا۔